Thursday November 28, 2024

پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر گر کر کہاں آگئے صرف دو ہی ماہ کے بعد کیا ہونے والا ہے عالمی ادارے نے انتہائی تشویشناک رپورٹ جاری کرد ی

پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر گر کر کہاں آگئے صرف دو ہی ماہ کے بعد کیا ہونے والا ہے عالمی ادارے نے انتہائی تشویشناک رپورٹ جاری کرد ی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیزنے کہاہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرکا حجم کم ترین سطح پر ہے ،یہ ذخائر 2 ماہ کی درآمدات کو بھی پورا نہیں کر سکتے، آئی ایم ایف سے کامیاب مذاکرات پاکستان کے لیے مسائل میں کمی کا باعث بنے گے۔عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں زرمبادلہ

ذخائر میں کمی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر کم ترین سطح پر ہیں اور یہ دو ماہ کی درآمدات کے لیے بھی کافی نہیں ہیں۔موڈیزنے کہاہے کہ پاکستان ، منگولیا،مالدیپ اور سری لنکا کو تقریباً ایک جیسے مسائل کا سامنا ہے، بیرونی خطرات انڈیکیٹر کا تناسب بڑھ کر 153 فیصد ہوگیا ہے۔رپورٹ میں آئی ایم ایف سے کامیاب مذاکرات کو پاکستان کے مسائل کا حل قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ بیرونی مسائل سے نمٹنے کے لیے آئی ایم ایف سے کامیاب مذاکرات ضرورت ہیں، آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کے مسائل میں کمی کا باعث بنے گا۔عالمی ریٹنگ ایجنسی کے مطابق حال ہی میں پاکستان سعودی عرب سے3 ارب ڈالر کا پیکج حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے، جاری کھاتے کے خسارے میں اضافہ بھی زرمبادلہ میں کمی کاباعث ہے۔اعداد وشمار کے مطابق پاکستان کے بیرونی قرضوں کا حجم مجموعی قرضوں کا 35فیصد ہے، گزشتہ ایک سال میں قرضوں میں 2 اعشاریہ 6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ، رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں بیرونی قرضوں کی شرح جی ڈی پی کا69.9 فیصد ہوگئی ہے۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرِ مبادلہ کے ذخائر میں19کروڑ60لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، مجموعی ذخائر گھٹ کر 13 ارب 83 کروڑ ڈالر سے نیچے آگئے ہیں۔ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بینک کے پاس 7ارب 48کروڑ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس6ارب34 کروڑ ڈالر موجود ہیں

FOLLOW US