Monday January 27, 2025

افغانستان میں شہید ہونے والے ایس پی کےلئے حکومتی امداد جاری قابل تعریف اقدام کر دیا گیا

افغانستان میں شہید ہونے والے ایس پی کےلئے حکومتی امداد جاری قابل تعریف اقدام کر دیا گیا

پشاور(آئی این پی)خیبر پختونخوا حکومت نے ایس پی طاہر داوڑ کے اہلخانہ کو شہید پیکج دینے کی منظوری دے دی، پیکج کے تحت طاہر داوڑ کے ورثاءکو دیرھ کروڑ روپے دیئے جائینگے، پیکج میں مالی امداد وپلاٹ بھی شامل ہے۔ جمعہ کو وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ کے پی کے حکومت نے ایس پی طاہر داوڑ کے اہل خانہ کو شہید پیکج دینے کی منظوری دے دی ہے۔ شہید پیکیج کے

تحت طاہر داوڑ کے ورثاءکو ڈیڑھ کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔ پیکیج میں مالی امداد اور پلاٹ بھی شامل ہے۔ شہید ایس پی گریڈ 17میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ ریٹائرمنٹ کی مدت تک انکی بیوہ کو تنخواہ دی جائے گی۔ شہید طاہر خان کے ایک بیٹے کو اے ایس آئی بھرتی کیا جائے گا جبکہ ان کے بچوں کو سکالرشپ بھی دی جائے گی۔ شہید کے بچوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ (

FOLLOW US