Monday January 27, 2025

وزیر اعظم کی جانب سے یوٹرن کی نئی تعریف پیپلزپارٹی ہاتھ دھو کر کپتان کے پیچھے پڑ گئی کپتان کس وعدے سے یوٹرن لینا چاہ رہے ہیں سینئر سیاستدان نے انتباہ کر دیا

وزیر اعظم کی جانب سے یوٹرن کی نئی تعریف پیپلزپارٹی ہاتھ دھو کر کپتان کے پیچھے پڑ گئی کپتان کس وعدے سے یوٹرن لینا چاہ رہے ہیں سینئر سیاستدان نے انتباہ کر دیا

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچا نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے یو ٹرن کی نئی اصطلاح کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹرن کے اصل معنی بات کرکے مکر جانا ہے اور عمران خان کی یہ روایت رہی ہے کہ وہ بات کرکے مکر جاتے ہیں۔ جمعہ کو وزیراعظم کے

بیان پر اپنے ردعمل میں عامرفدا پراچا نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم عمران خان نے کنٹینر پر کھڑے ہو کر بجلی اور گیس کے بل جلائے تھے، عوام کو ہنڈی کے ذریعے رقم کی ترسیل کے لئے اکسایا تھا، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر جذباتی بیان داغتے تھے مگر اب سب کچھ وہی کر رہے ہیں جس کی وہ مخالفت کرتے رہے ہیں۔ عامر فدا پراچا نے کہا کہ وزیراعظم سلیکٹیڈ کان کھول کر سن لیںکہ انہیں اپنے کئے ہوئے وعدے کے مطابق ایک کروڑ نوجوانوں کو ملازمتیں دینی ہوں گی، پچاس لاکھ غریبوں کو مفت گھر دینے ہوں گے، جنوبی پنجاب صوبہ بنانا ہوگا، انہوں نے کہا کہ مسٹر یو ٹرن خان بھول گئے ہیں کہ انہوں نے عوام کے سامنے اعلان کیا تھا کہ وہ قرضہ نہیں لیں گے۔ قرضہ لینے کی بجائے خود کشی کریں گے۔ عامر فدا پراچا نے کہا کہ عمران خان یہ بھی دعویٰ کرتے رہے ہیں کہ وہ اقتدار میں آنے کے بعد اربوں ڈالر لے کر آئیں گے وہ رقم کہاں ہے؟یا اس دعوے کو بھی یوٹرن سمجھ کر ردی کی ٹوکری کی نظر کیا جائے گا۔

FOLLOW US