Monday January 27, 2025

فواد کے ایوان میں داخلے پر پابندی

فواد کے ایوان میں داخلے پر پابندی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) وزیر اطلاعات فواد چودھری کے سینیٹ میں داخلے پر پابندی کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین سینیٹ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں معاملات افہام تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ گزشتہ رات ہوا، وزیر دفاع پرویز خٹک نے

وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ کے درمیان رابطہ کرایا، وزیراعظم نے فواد چودھری پر پابندی کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا وزیر اطلاعات کے جارحانہ رویئے سے ایوان چلانے میں مشکلات پیش آتی ہیں، فواد چودھری سے کوئی ذاتی تنازعہ نہیں ہے۔ وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ نے معاملات افہام تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ کو ایوان چلانے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

FOLLOW US