Monday January 27, 2025

ملتان میٹرو بس منصوبہ میں کرپشن، چھ کمپنیوں میں سے تین کی ٹی ہوئی دولت کی واپسی کیلئے چیئرمین نیب کو درخواست

ملتان میٹرو بس منصوبہ میں کرپشن، چھ کمپنیوں میں سے تین کی ٹی ہوئی دولت کی واپسی کیلئے چیئرمین نیب کو درخواست

اسلام آباد : ملتان میٹرو بس منصوبہ کی چھ کمپنیوں میں سے تین کمپنیوں نے کرپشن اور مالی بدعنوانی کے ذریعے لوٹی ہوئی دولت واپس کرنے بارے درخواست چیئرمین نیب کو ارسال کردی ہے۔ اس منصوبہ میں مبینہ طور پر دو ارب 20 کروڑ روپے کی کرپشن ہوئی تھی۔ نیب ملتان اس سکینڈل کی تحقیقات کرنے میں مصروف ہے اور اب تک کی گئی تحقیقات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

نیب سے جاری ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب ملتان نے میٹرو بس منصوبہ کیلئے خریدی گئی زمین اور منصوبہ میں زر ترسیل کے تمام مراحل کی تحقیقات کرلی ہیں جبکہ منصوبہ کی فزیبلتی اور نیلامی کے مراحل اور حصول سامان کے بارے میں رقوم کی منتقلی کے تمام امور کی تحقیقات کی گئی ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ میٹرو بس منصوبہ کے تمام ریکارڈ متعلقہ حکام سے حاصل کرلئے ہیں اس مقصد کیلئے نیب کی ٹیمیں لاہور ‘ کراچی اور اسلام آباد دورہ بھی کررہی ہیں۔ نیب ملتان اس منصوبہ کی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ چیئرمین نیب کو ارسال کردیں گے۔

FOLLOW US