Thursday November 28, 2024

برطانیہ سے اسحاق ڈار کی واپسی کےلئے بڑا قدم اٹھا لیا گیا سپریم کورٹ میں تفصیلات پیش

برطانیہ سے اسحاق ڈار کی واپسی کےلئے بڑا قدم اٹھا لیا گیا سپریم کورٹ میں تفصیلات پیش

اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت ایک ماہ تک ملتوی کردی‘ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ان کے انصاف کا معیار مجھے نہیں پتہ‘ وہ کہتے ہیں انصاف ملے گا تو پاکستان جائوں گا۔ بدھ کو سپریم کورٹ میں اسحاق ڈار کی وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وفاق نے برطانوی حکومت کو خط لکھ کر حوالگی کا کہہ دیا ہے۔ برطانیہ نے وفاقی حکومت کو ایک سوالنامہ بھیجا ہے حکومت نے سوالنامہ نیب کو بھجوا دیا ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اب ان کے علاج کا کوئی معاملہ تو

نہیں ہے۔ وہ کہتے ہیں انصاف ملے گا تو پاکستان جائوں گا۔ ان کے انصاف کا معیار مجھے نہیں پتہ۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ فاصلاتی نظام کے ذریعے انصاف تو نہیں چل سکتا۔ عدالت نے اسحاق ڈار وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت ایک ماہ تک ملتوی کردی

FOLLOW US