Monday September 15, 2025

چارٹر آف کرپشن کن دو سیاسی جماعتوں کی ڈیل تھی کس اکانومی کے سپیلنگ تک نہیں آتے 24ہزار ارب روپے کا حساب کس کے ذمہ ہے کون ایوان میںآکرصرف شاعری کرکے چلا جاتا ہے سینیٹ میں حیران کن انکشافات

چارٹر آف کرپشن کن دو سیاسی جماعتوں کی ڈیل تھی کس اکانومی کے سپیلنگ تک نہیں آتے 24ہزار ارب روپے کا حساب کس کے ذمہ ہے کون ایوان میںآکرصرف شاعری کرکے چلا جاتا ہے سینیٹ میں حیران کن انکشافات

اسلام آباد( آئی این پی ) سینیٹ میں حکومتی ارکان نے کہا ہے کہ پاکستان سے ہمیشہ کےلئے منی لانڈرنگ اور کرپشن کا خاتمہ ہونے والا ہے،چارٹر آف کرپشن دو جماعتوں کی آپس کی ڈیل تھی،24ہزار ارب کا حساب انہوں نے دینا ہے ، یہ یہاں آکر شاعری کرتے ہیں، یہاں بحث ہوتی ہے اور نتیجہ کچھ نہیں نکلتا ، ااپوزیشن کو تو اکانومی کا پتہ ہی نہیں کہ وہE سے ہوتی

ہے یاA سے،انہوں نے تباہی کے علاوہ کچھ نہیں کیا اور ملک کو لوٹ کر کھا گئے اپوزیشن متنازعہ باتیں کرنے کی بجائے حکومت کے ہاتھ مضبوط کرے، ان خیالات کا اظہار پیر کو سینیٹ میں سینیٹر فیصل جاوید خان ، نعمان وزیر ، محسن عزیز اور کہدا بابر نے کیا ۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وطن پر 30سال کون حکمرانی کرتا رہا ، کس نے کرپشن کی ہے ، منی لانڈرنگ روکناعوام کا مطالبہ ہے اوراسی کے پیچھے حکومت جا رہی ہے،24ہزار ارب کا حساب انہوں نے دینا ہے ، یہ یہاں آکر شاعری کرتے ہیں ، پانامہ (ن) لیگ کی حکومت کے دوران آیاتھاانہوں نے اس وقت کچھ کیوں نہ کیا ، پانامہ کا ڈرامہ تو سب نے دیکھا آج انکشاف ہوا ہے کہ پاکستانیوں کی جو باہر سرمایہ کاری ہے اس کی بڑی داستان سامنے آئی ہے ، احتساب کا عمل تیز ہوگا،دس ممالک میں700ارب کی جائیدادیں سامنے آئیں ہیں ان کے چہروں میں گھبراہٹ واضح ہے ، وزراءاقامہ لیتے ہیں اور فارن اکاؤنٹس کھولتے ہیں اور پھر یہ تحقیقات کے ریڈار سے واپس نکل جاتے ہیں اس لئے اقامہ کو استعمال کیا جاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ چوری کے اوپر جو چوکیدار لگانا ہے وہ خود چور ہونا چاہیئے ، یہ منطق آج تک سمجھ نہیں آئی ، چارٹر آف کرپشن دو جماعتوں کی آپس کی ڈیل تھی ، پاکستان میں پہلی مرتبہ صحیح معنوں میں احتساب ہو رہا ہے ، پاکستان سے ہمیشہ کےلئے منی لانڈرنگ اور کرپشن کا خاتمہ ہونے والا ہے ۔ سینیٹرنعمان وزیرنے کہا کہ یہاں بحث ہوتی ہے اور نتیجہ کچھ نہیں نکلتا ، یہ وقت کا ضیاع ہے ، بجلی میں 1300بلین کا نقصان ہے ۔ سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت نے موٹروے اور ایئرپورٹس گروی رکھ کر پیسے لئے، سابقہ حکومتوں نے ملک کے ساتھ مذاق کیا، ان کو تو اکانومی کا پتہ ہی نہیں کہ وہE سے ہوتی ہے یاA سے۔انہوں نے تباہی کے علاوہ کچھ نہیں کیا اور ملک کو لوٹ کر کھا گئے ، وہ تنقید کریں جس کا آپ کو علم بھی ہو ،سینیٹر کہدا بابر نے کہا کہ اگر سعودی عرب کے سی پیک میں شامل ہونے سے چین کو کوئی اعتراض نہیں توہم یہاں کھڑے ہو کر اس منصوبے کو متنازعہ کیوں بنائیں ، اپوزیشن متنازعہ باتیں کرنے کی بجائے حکومت کے ہاتھ مضبوط کرے ، گوادر کے لوگوں کے لئے قانون سازی کی جائے نہ کہ وہاں سرمایہ کاری کو روکا جائے ۔