Monday September 15, 2025

“شیخ رشید اپنی اوقات دیکھیں” وزیر ریلوے کو کھری کھری سنا دی گئیں

“شیخ رشید اپنی اوقات دیکھیں” وزیر ریلوے کو کھری کھری سنا دی گئیں

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچا نے شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زرداری پر تنقید سے پہلے شیخ رشید اپنی اوقات دیکھیں اور گریبان میں جھانکیں۔ انہوں نے کہا کہ شیدا ٹلی کی سیاست نے سیاست کو آلودہ کر دیا ہے آئندہ دنوں میں شیدا ٹلی کی ساری سیاست نالہ لئی میں غرق ہونے والی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ آقا تبدیل کرنا شیخ رشید کی شناخت بن چکی ہے۔ ان جیسے نوسربازوں کا سیاسی انجام قریب ہے۔ آمر فدا پراچا نے کہا کہ شیخ رشید اب سیاست میں لاوارث لاش کی طرح ہیں جو پی ٹی آئی کے طابوت میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید سے نہ اپنا آپ سنبھالا جا رہا ہے، نہ پاکستان کی ریلوے۔