پیپلزپارٹی تحریک انصاف حکومت سے ہاتھ ملانے کو تیار ایک ایسی خبر آگئی کہ مسلم لیگ (ن) چونک کر رہ جائے گی
اسلام آباد(آئی این پی) پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ حکومت اگر سنجیدگی سے نیب کے قوانین میں ترمیم کرنے کی خواہاں ہے تو پیپلز پارٹی مثبت قوانین سازی کےلئے حکومت سے تعاون کرنے کے لےءتیار ہے۔ وہ پیر کے روز پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ سینیٹر رحمن ملک نے کہاکہ لوٹی ہو ئی دولت کو ملک واپس لانا چاہیے مگر اس کےلئے عملی اقداماقت کرنے ہوں گے بلند و بانگ دعوے نہیں ۔ ماضی میں بھی لوٹی ہو ئی دولت لانے کے بہت نعرے لگائے جاچکے ہیں
لیکن عملی طور پر کیا ہوا ہے ۔ وزیر اعظم کے مشیر خصوصی نے ماضی کے نعروں کی فائل سے پرنا نعرہ جھاڑ کر دوبارہ انگڑائی لی ہے پریس کانفرنس میں کوئی نئی بات نہیں ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اگر حکومت نیب قوانین میں تبدیلی کی خواہاں ہے تو پیپلز پارٹی ساتھ دے گی لیکن ہمیشہ یہ دیکھا گیا کہ نیب کو منفی پروپیگنڈہ میں استعمال کیا گیا ۔