Thursday November 28, 2024

جہانگیر ترین سے جڑی لڑائی میں علی محمد خان بھی کود پڑے دھماکے دار بیا ن جاری ہو گیا

جہانگیر ترین سے جڑی لڑائی میں علی محمد خان بھی کود پڑے دھماکے دار بیا ن جاری ہو گیا

اسلام آباد (آئی این پی )وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ احتساب بلا تفریق سب کا ہونا چاہیے، ہمارے اتحادی ایسا کام نہیں کریں گے جس سے ہمیں نقصان ہو۔ ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ جہانگیر ترین پارٹی کے اہم رہنما ہیں اور رہیں گے، ان کا پارٹی میں اہم کردار ہے، جہانگیر ترین کو

اب مریخ تو نہیں بھیجا جا سکتا۔ وہ یہیں رہیں گے۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرعمران خان کے رشتہ دار نہیں، پرانے کارکن ہیں، اسی طرح ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بھی عمران خان کے رشتہ دار نہیں ہیں۔علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بڑی مثالیں بنا رہی ہے، میں بھی عمران خان کا رشتہ دار نہیں ہوں، نہ ہی عثمان بزدار ان کے رشتہ دار ہیں، دیکھتے ہیں کہ مخالفین کب مثال بنائیں گے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت اور عمران خان سے لوگوں کو اتنی توقعات ہیں کہ معمولی سی کم زوری بھی نہیں دیکھنا چاہتے۔ کیوں کہ ماضی کے سب رہنما ناکام ہوچکے ہیں، اب قوم کے پاس ایک ہی آپشن ہے، عمران خان ہی اب آخری امید ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہر جماعت میں چھوٹے چھوٹے مسائل آتے رہتے ہیں جو حل ہو جاتے ہیں، ہمارے اتحادی ایسا کام نہیں کریں گے جس سے ہمیں نقصان ہو۔

FOLLOW US