چودھری سرور اور عثمان بزدار کی لڑائی میں فیاض الحسن بھی کود پڑے کس کی حمایت کر ڈالی، حیران کن صورتحال پیدا ہو گئی
لاہور (آئی این پی) وزیر اطلاعات پنجاب کو فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب کے اندر طاقت کا واحد مرکز سردار عثمان بزدار ہیں ،تمام کابینہ ان پر سو فیصد بھروسہ کرتی ہے ، چوہدری سرور ، علیم خان اور چوہدری پرویزالٰہی کی اپنی ڈومین ہے ، اس وقت پارٹی کے اندر ایک فیصد بھی سردار عثمان بزدار کے حکومت مخالف نہیں ہے۔ہفتہ کو فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب کے اندر طاقت کا واحد
مرکز سردار عثمان بزدار ہیں ، سردار عثمان بزدار کے متعلق وزیراعظم کا بیان بھی واضح ہوگیا ہے ، تمام کابینہ ان پر سو فیصد بھروسہ کرتی ہے ، چوہدری سرور ، علیم خان اور چوہدری پرویزالٰہی کی اپنی ڈومین ہے ، عثمان بزدار نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ وزیراعلیٰ منتخب ہوں گے ، دس سال یہاں نام نہاد خادم اعلیٰ تھے ، اس وقت نہیں یہ چیز ہضم نہیں ہورہی کہ ایک نرم مزاج شخص کس طریقے سے وزیراعلیٰ منتخب ہوگیا ہے ، پہلے یہاں لمبے لانگ بوٹ پہن کر ڈرامے کیا کرتے تھے ، وزیراعلیٰ پنجاب ایک دھیمے اور ٹھنڈے انداز میں بہترین کام کر رہے ہیں ، اس وقت پارٹی کے اندر ایک فیصد بھی سردار عثمان بزدار کے حکومت مخالف نہیں ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب کی لیڈر شپ پر تمام وزراء اور اراکین اسمبلی متفق ہیں ، اس طرح کے سیاق وسباق سے چلائے گئے کلپ پر کوئی خاندان بھی نہ چلے