سعودی عرب اب جمال خاشقجی کے اہل خانہ اور منگیتر کے ساتھ کیا کرنے جارہاہے ؟ سب سے بڑا دعویٰ سامنے آ گیا
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب اب جمال خاشقجی کے اہل خانہ اور منگیتر کے ساتھ کیا کرنے جارہاہے ؟ سب سے بڑا دعویٰ سامنے آ گیا ۔۔سعودی عرب نے ترک حکام کو آگاہ کیا ہے کہ وہ جمال خاشقجی کے اہل خانہ اور ترکی میں ان کی منگیتر کو دیت ادا کریں گے ۔ عرب اخبار ’ مڈ ل ایسٹ آئی ‘ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے جمال خاشقجی کے قتل پر ان کے اہل خانہ اور منگیتر کو دیت اداکیے جانے کاامکان ہے ۔گزشتہ ہفتے جمال خاشقجی کے بیٹوں نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے مطالبہ کیا تھا تھا کہ ان کے والد کی میت ان کے حوالے کی
جائے کیونکہ وہ ان کی تدفین جنت البقیع میں کرنا چاہتے ہیں جہاں ان کے آباؤ اجداد مدفن ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ انہیں شاہ سلمان پر یقین ہے کہ وہ اس کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے