Thursday November 28, 2024

نہ ریمنڈ ڈیوس یا شکیل صدیقی۔۔ امریکہ کس شخص کے بدلے عافیہ صدیقی کو رہا کرنے پر تیار تھا؟ ایسا انکشاف کہ آپ بھی سکتے میں آجائیں گے

نہ ریمنڈ ڈیوس یا شکیل صدیقی۔۔ امریکہ کس شخص کے بدلے عافیہ صدیقی کو رہا کرنے پر تیار تھا؟ ایسا انکشاف کہ آپ بھی سکتے میں آجائیں گے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) فوزیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ امریکا ان کی بہن عافیہ صدیقی کو رہا کرنے کیلئے تیار تھا لیکن ماضی کی حکومت نے پیش کش قبول نہیں کی، امریکا نے ریمنڈ ڈیوس اور بریگیڈئیر برگ ڈیل کے بدلے ان کی بہن کو پاکستان کے حوالے کرنے کی پیشکش کی تھی، تاہم اس وقت کی حکومت نے کچھ اور ہی ڈیل کر لی تھی۔ تفصیلات کے مطابق

امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی کی بہن نے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے کہ وزیہ صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے ریمنڈ ڈیوس اور بریگیڈئیر برگ ڈیل کے بدلے ان کی بہن کو پاکستان کے حوالے کرنے کی پیشکش کی تھی۔ تاہم اس وقت کی حکومت نے عافیہ صدیقی کی رہائی کی بجائے کچھ اور ہی ڈیل کر لی تھی۔ عافیہ کو صدر اوباما کی طرف سے صدارتی معافی کے آپشن کے وقت بھی پاکستان نے سستی دکھائی لیکن اب 100 فیصد امید ہے کہ ڈاکٹر عافیہ جلد پاکستان آ رہی ہیں۔ فوزیہ صدیقی کہتی ہیں کہ وزیراعظم عمران خان 2003 سے اس معاملے پر اُن کے ساتھ ہیں، وہ کہہ چکے ہیں کہ عافیہ کو تنہا چھوڑنے والوں کو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ نے مزید کہا کہ عمران خان آمرانہ دور میں بھی عافیہ صدیقی کے ساتھ کھڑے رہے جب دوسرے خوفزدہ تھے۔ واضح رہے کہ امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے نام خصوصی خط تحریر کیا گیا ہے۔ عافیہ صدیقی نے وزیراعظم کے نام اپنا خصوصی پیغام ہیوسٹن میں پاکستانی قونصل جنرل کو جیل میں ملاقات کے دوران دیا۔ امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی نے وزیراعظم کو لکھے گئے خصوصی خط کے متن میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ماضی میں میری بہت حمایت کی ہے وہ ہمیشہ سے میرے ہیرو رہے ہیں۔ اپنے خط میں وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے عافیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ امریکا میں میری سزا غیر قانونی ہے میں قید سے باہر نکلنا چاہتی ہوں۔ عافیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ انہیں اغوا کرکے امریکا لے جایا گیا تھا۔ عافیہ صدیقی نے اپیل کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان میری رہائی میں مدد کریں۔ لکھے گئے خط میں عافیہ صدیقی کا مزید کہنا ہے

کہ وزیراعظم عمران خان کو اپنے اردگرد موجود منافقین سے محتاط رہنا چاہیے۔ وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرنے والوں کو اپنی تنقید بند کر دینی چاہیے۔ وزیراعظم عمران خان نے ماضی میں غلطیاں کیں مگر اب وہ ویسے نہیں رہے۔ وزیراعظم عمران خان اب بدل چکے ہیں، غلطیوں سے سبق سیکھ چکے ہیں۔ عافیہ صدیقی نے وزیراعظم عمران خان کے ناقدین کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی قوانین میں غلطیوں پر توبہ کرنیوالے کی غلطیاں معاف کردی جاتی ہیں، لہذا ان پر کی جانے والی تنقید بند کر دی جائے۔ واضح رہے کہ امریکا کا دعویٰ ہے کہ عافیہ صدیقی کو افغان جنگ کے دوران افغانستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ عافیہ صدیقی پر امریکی فوجی کے قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ تاہم عافیہ صدیقی نے ہمیشہ اس الزام کی تردید کی ہے۔

FOLLOW US