فواد چودھری کا چودھری نثار کے بارے میں دھماکے دار بیان جاری
اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کے بیانات کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے،ابھی وہ صدمے کی حالت میں ہیں، ان کو ہر بات غلط موقع پر یاد آتی ہے،زرداری صاحب اب کچھ بھی کرلیں مقبول نہیں ہو سکتے، چوہدری نثار اور محمد نواز شریف کا آپس کا معاملہ ہے، اس پر کیا بات کرنی۔ پارلیمنٹ ہا ئو س کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا آصف علی زرداری کے بیانات کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے،ابھی وہ صدمے کی
حالت میں ہیں،آصف علی زرداری کو ہر بات غلط موقع پر یاد آتی ہے۔ انہوں نے کہا زرداری صاحب کچھ بھی کرلیں مقبول نہیں ہو سکتے۔ فواد چوہدری نے کہا بینکوں سے ڈیٹا چوری ہونے کے معاملے پر سب سے اچھا جواب پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں بیٹھے ماہرین دے سکتے ہیں۔ انہوں نے نے کہا چوہدری نثار اور محمد نواز شریف کا آپس کا معاملہ ہے، اس پر کیا بات کرنی،شہباز شریف کو محمد نواز شریف کے دور کا آڈٹ کرنے کے لئے پبلک اکانٹس کمیٹی کا چیرمین بنانا مذاق ہے۔