گیس پر سبسڈی۔۔ وزیر پٹرولیم نےپاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سناڈالی
اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ حکومت صنعتوں کو وعدے کے مطابق گیس پر سبسڈی فراہم کرے گی ، 3 ماہ تک ایل این جی کی فراہمی یقینی رہے گی ، عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے گا ۔ وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر، جنوری اور فروری میں صنعتوں کو آر ایل این جی فراہم کی جائے گی ۔
حکومت صنعتوں کو گیس پر وعدے کے مطابق سبسڈی دے گی ، کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے ۔ غلام سرور خان نے کہا کہ 17ستمبر کو سبسڈی پیکیج کی کابینہ توثیق کردی تھی ، دستمبر تا فروری 605ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ایل این جی دی جائے گی ۔ تین ماہ تک ایل این جی کی فراہمی 100فیصد تک رہے گی ۔