ان کو وزراتیں تو دے دی ہیں ان کو عقل بھی خرید کر دے دو مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے سینیٹ میں کھڑے ہو کر حکومت کو کھری کھری سنا ڈالیں
اسلام آباد(آ ئی این پی)سینیٹ میں جے یو آئی(ف) کے سینیٹر مولانا عطاءالرحمان نے حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں کو وزارتیں دی ہیں انکو بازار سے عقل بھی خرید کردے دیں،حکومتی وزیروں سے سوال گندم کا کیا جاتا اور جواب چنا آتا ہے۔منگل کو سینیٹر مولانا عطاءالرحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو میرا مشورہ ہے کہ جن لوگوں کو وزارتیں دی ہیں
انکو بازار سے عقل بھی خرید کردے دیں۔ حکومتی وزیروں سے سوال گندم کا کیا جاتا اور جواب چنا آتا ہے۔ ملک میں اس وقت گھمبیر حالات ہیں لیکن حکومت کو اس سے کوئی ادراک نہیں ہے۔ مولانا سمیع الحق کی شہادت ہوگئی حکومت اس حوالے سے مکمل تحقیقات کرکے قاتلوں کو عبرت ناک سزا دے