چین نے پاکستان کو کوئی بھی امداد دینے کا اعلان نہیں کیا عمران خان کے دورے کے بعد ایک ایسی خبر آگئی کہ پاکستانی چونک کر رہ جائیں گے
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ چین نے پاکستان کو باضابطہ طور پر امداد دینے کا اعلان نہیں کیابلکہ مزید بات چیت کا مو ¿قف اپنایا ہے۔ منگل کو وزیر اعظم کے دورہ چین پر اپنے رد عمل میں انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم معاہدات اور سمجھوتوں کی تفصیلات سے پارلیمنٹ کو آگاہ کریں قرض اور امداد کی شرائط پارلیمنٹ میں پیش کی جائیں نیر بخاری نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ ملکی معیشت کو پاوں پر کھڑا کرنے کیلئے اپنے دعووں
کو اب سچ ثابت کریں حکومت کا کوئی معاشی وڑن ہے اور نہ حکمت عملی موجود ہے،قرضوں پر معیشت چلانا عارضی حل ہے انہوں بے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ اور روپے کءقدر میں کمی سے صنعتکاروں کے اربوں ڈوب گئے نیر بخاری نے کہا کہ معاشی بدحالی میں روز بروزاضافہ ہو رہا ہے،خراب معاشی صورتحال گھمبیر تر ہو رہی ہے اور معاشی ،زرعی تجارتی،صنعتی سرگرمیوں میں بتدریج کمی آرہی ہےانہوں نے کہا کہ ،مہنگائی کے ساتھ ساتھ بیروزگاری نے بھی حالات کو بدتر بنا دیا ہے۔