Wednesday January 22, 2025

جہانگیر ترین کون سا حکومتی عہدہ رکھنا چاہتے ہیں نا اہل قرار دیے گئے رہنما کا چونکا دینے والا بیان

جہانگیر ترین کون سا حکومتی عہدہ رکھنا چاہتے ہیں نا اہل قرار دیے گئے رہنما کا چونکا دینے والا بیان

علی پور (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیرترین نے کہا ہے کہ حکومت میں نہ کوئی عہدہ رکھ سکتا ہوں اور نا ہی رکھناچاہتا ہوں ، جلد ہی ایسے راستے ہموار ہوجائیں گے ہر کوئی محنت کرے گا،ہم نے خود پیدا کی گئی رکاوٹوں کو ختم کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق علی پور میں ساتھ پنجاب فشریز پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیرترین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمارے ملک میں المیہ ہے، ہم کام میں خود رکاوٹیں پیدا کرتے ہیں ،

ہم نے خود پیدا کی گئی رکاوٹوں کو ختم کرنا ہے۔جہانگیرترین نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس ٹیلنٹ ہے، جلد ہی ایسے راستے ہموار ہو جائیں گے ہر کوئی محنت کرے گا، حکومت میں نہ کوئی عہدہ رکھ سکتا ہوں اور نا ہی رکھنا چاہتا ہوں۔تقریب میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا محمودالحسن بھی موجود تھے۔رانامحمودالحسن نے جہانگیرترین کو مثبت کام پر پی ٹی آئی کا ساتھ دینے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بہتری لانے میں تحریک انصاف کی حکومت کا ساتھ دیں گے۔رانامحمودالحسن نے کہا کہ جہانگیرترین کے سیاسی مخالف ہیں لیکن ان کی کاوشوں پر خوش ہیں۔

FOLLOW US