Wednesday January 22, 2025

معروف ترین پاکستان سائنسدان بھی برباد ہو گیا سپریم کورٹ میں حیران کن درخواست جمع ہو گئی

معروف ترین پاکستان سائنسدان بھی برباد ہو گیا سپریم کورٹ میں حیران کن درخواست جمع ہو گئی

اسلام آباد (آئی این پی) کہوٹہ ریسرچ لیبارٹری کے ریٹائرڈ سائنسدان یوسف خلجی نے بینک ہیکنگ کیس میں سپریم کورٹ انسانی حقوق سیل میں درخواست دائر کر دی۔ پیر کو بینک فراڈ کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، کے آر ایل کے ریٹائرڈ چیف سائنٹسٹ ڈاکٹر یوسف خلجی بھی نشانہ بن گئے،ڈاکٹر یوسف خلجی کے پنشن اکائونٹ سے 30لاکھ روپے نکلوالئے گئے، بینک اکائونٹ سے 30لاکھ کی رقم 25اور 26اکتوبر کو نکلوائی گئی،

رقم کس نے نکلوائی ڈاکٹر یوسف خلجی فریاد لے کر سپریم کورٹ پہنچ گئے، ڈاکٹر یوسف خلجی نے چیف جسٹس کو انصاف کیلئے دخواست دے دی، ڈاکٹر یوسف خلجی نے موقف اختیار کیا کہ 17گھنٹے میں تمام ٹرانزیکشنز کی گئیں، بینک حکام اور ایف آئی اے کو درخواست دی لیکن شنوائی نہ ہوئی، جمع پونجی لوٹ لی گئی سڑک پر آ چکا ہوں، درخواست میں استدعا کی گئی کہ چیف جسٹس میری حق حلال کی کمائی واپس دلوائیں

FOLLOW US