Wednesday January 22, 2025

شازیہ مری کی وجہ سے قومی اسمبلی میں خوفناک لڑائی ہو گئی دو مرد ارکان اسمبلی نے ایک دوسرے کی طرف دوڑ لگا دی سپیکر کا ہنگامی حکم جاری

شازیہ مری کی وجہ سے قومی اسمبلی میں خوفناک لڑائی ہو گئی دو مرد ارکان اسمبلی نے ایک دوسرے کی طرف دوڑ لگا دی سپیکر کا ہنگامی حکم جاری

اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران حکومتی اور پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی کے مابین شدید تلخی کلامی اور لڑائی کا واقعہ پیش آگیا ۔ نجی ٹی وی چینل نیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی محمد خان لغاری اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سید رفیع اللہ قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی کے دوران لڑ پڑے۔ لڑائی اس وقت پیش آئی جبکہ

پیپلزپارٹی کی خاتون رکن قومی اسمبلی شازیہ مری تقریر کر رہی تھیں۔ اس دوران محمد خان لغاری اور سید رفیع اللہ کا آپس میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ اور دونوں اراکین ہاتھا پائی کے لئے ایک دوسرے کی جانب بڑھے کہ دیگر ارکان نے بیچ بچائو کرا لیا۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اجلاس کی کارروائی کل صبح گیارہ بجے تک کےلئے ملتوی کردی ۔

FOLLOW US