Wednesday January 22, 2025

غضب خدا کا ، لوٹ مچی ہوئی ہے ہر پاکستانی فی لٹر پٹرول اور ڈیزل کا کتنا ٹیکس دے رہا ہے ایسا انکشاف جسے سن کر آپ کے کانوں سے دھوئیں نکل جائیں گے

غضب خدا کا ، لوٹ مچی ہوئی ہے ہر پاکستانی فی لٹر پٹرول اور ڈیزل کا کتنا ٹیکس دے رہا ہے ایسا انکشاف جسے سن کر آپ کے کانوں سے دھوئیں نکل جائیں گے

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی حکومت کی جانب سے صارفین سے ڈیزل پر فی لیٹر 32روپے 43پیسے ٹیکس وصول کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ پیٹرول پر فی لیٹر 17روپے 33پیسے فی لیٹر ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔دستاویزات کے مطابق وزارت پیٹرولیم کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر بھاری ٹیکس وصول کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق ڈیزل پر فی لیٹر صارفین سے

مجموعی طور پر 32 روپے 43 ٹیکس وصول کیا جاتا ہے جس میں فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی 8روپے 94پیسے،پیٹرولیم محصول کی مد میں 7روپے 62پیسے جبکہ جی ایس ٹی کی مد میں 15روپے 87پیسے فی لیٹر ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔دستاویزات کے مطابق پیٹرول پر فی لیٹر مجموعی طور پر صارفین سے17روپے 33پیسے ٹیکس وصول کیا جاتا ہے،جس میں کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 3روپے 34 پیسے،پیٹرولیم محصولات کی مد میں 9روپے 99پیسے اور جی ایس ٹی کی مد میں 4روپے فی لیٹر پیٹرول پر ٹیکس وصول کیا جاتا ہے

FOLLOW US