Wednesday December 4, 2024

زینب کا قاتل عمران اپنےبھیانک انجام کے انتہائی قریب پہنچ گیا،،عدالت کا بڑا فیصلہ جاری

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) زینب قتل کیس کے گرفتار ملزم عمران علی کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق زینب سمیت سات بچیوں سے زیادتی اور قتل کا اعتراف کرنے والے ملزم عمران علی کو سکیورٹی کے سخت حصار میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ تفتیشی افسر نے بتایاکہ ملزم عمران علی نے زینب سمیت 7بچیوں سے زیادتی اور قتل کا ارتکاب کیا ہے۔تفتیشی افسر کا مزید کہنا تھا کہ ملزم ان بچیوں کو بہلانے کےلئے چیز دلانے کا حربہ استعمال کرتا تھا۔ اس کا ڈی این اے بھی سات دوسرےکیسز کے ساتھ میچ کر گیا ہے۔ اس لئے عدالت سے استدعا ہےکہ ملزم کے 5روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری دی جائے۔ جس پر عدالت نے ملزم کے تین روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری ہے۔

FOLLOW US