تحریک لبیک کے دھرنے کی آڑ میں کون سی سیاسی جماعت اربوں روپے کی توڑ پھوڑ میں ملوث نکلی سینئر ملکی صحافی کا چونکا دینے والا انکشاف
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک لبیک کے حالیہ دھرنےکے دوران توڑ پھوڑ اور احتجاج کی آڑ کا فائدہ کوئی اور بھی اٹھاتا رہا اور اربوں مالیتی کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا ، تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و کالم نگار ہارون الرشید نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دھرنے کے دوران ن لیگ کے
کارکنان نے احتجاج کی آڑ میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیا، تین دن رہنے والے احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کی وجہ سے ملک کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا، سینئر صحافی نے کہا کہ میں انتہائی وثوق سے کچھ علاقوں کے بارے میں کہہ سکتا ہوں کہ لوگوں نے اپنے دل کی بھڑاس نکالی اور احتجاج کی آڑ لے کر ملکی املاک کو نقصان پہنچایا، ہارون الرشید نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کارکنان کی طرف سے دیکھنے میں آیا ہے قیادت نے انہیں اس کام پر نہیں اکسایا، اس سارے معاملے میں اپوزیشن کا رویہ خاصا قابل تعریف ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان عمران خان نے حکام کو ہدایات جاری کی تھیں کہ انتشار پھیلانے اور املاک کو نقصان پہنچانے والے شرپسند عناصر کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے، اس پر عملدرآمد شروع کر دیاگیا ہے، املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی وزارت داخلہ نے تصویریں بھی جاری کر دی ہیں اور اس سلسلے میں عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ جلاؤ گھیراؤ اور توڑپھوڑ کرنے والے شرپسند عناصر کی نشاندہی کے لیے پولیس اور ایف آئی اے کی معاونت کریں۔