Monday September 15, 2025

توڑ پھوڑ کرنے والوں کی نشاندہی کر لی گئی اب اربوں کا نقصان پورا کرنا ہو گا حکومتی وزیر نے چونکادینے والا بیان دے ڈالا

توڑ پھوڑ کرنے والوں کی نشاندہی کر لی گئی اب اربوں کا نقصان پورا کرنا ہو گا حکومتی وزیر نے چونکادینے والا بیان دے ڈالا

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے احتجاج کی آڑ میں توڑ پھوڑ کرنے والے عناصر کو کٹہرے میں لانے کا اعلان کردیا۔اپنے ایک بیان میں مراد سعید نے کہا کہ آئین پاکستان پر امن احتجاج کی اجازت دیتا ہے،احتجاج کی آڑ میں املاک کے نقصان کی اجازت نہیں دی جاسکتی احتجاجی قیادت کی ان شرپسندوں سے مکمل لاتعلقی خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ احتجاج کے دوران

ملک بھر میں نیشنل ہائی ویز کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا جن کی تعمیرو مرمت پر اربوں روپے کے اخراجات آئیں گے۔ احتجاج کا فائدہ اٹھا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کا محاسبہ کریں گے محکموں سے توڑ پھوڑ کرنے والے عناصر کی نشاندہی کیلئے مدد مانگ لی ہے، شرپسند عناصر کی نشاندہی کرکے انہیں کٹہرے میں لائیں گے