مولانا سمیع الحق نے شدید زخمی حالت میں کس کو فون کیا تھا سی سی ٹی وی فوٹیج سے انتہائی حیران کن رپورٹ سامنے آگئی
پشاور(آئی این پی)تحقیقاتی ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے مولانا سمیع الحق شہید کے حملے کی معلومات حاصل کر لیں ، مولانا سمیع الحق نے زخمی حالت میں خود سیکیورٹی کو فون کیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے مولانا سمیع الحق کے حملے کی معلومات حاصل کر لیں ۔ مولانا سمیع الحق نے زخمی حالت میں خود سیکیورٹی کو فون کیا ۔ مولانا سمیع الحق نے ایمبولینس کے عملے کو قاتلوں سے متعلق آگاہ کیا۔ مولانا نے 6بجکر40منٹ پر سوسائٹی سیکیورٹی کو فون کیا ۔ مولانا سمیع الحق اسپتال پہنچنے سے کچھ دیر قبل انتقال کرگئے تھے ۔ پولیس نے ایمبولینس کے عملے کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔