Monday September 15, 2025

کیلوں کی ریڑھی لٹوانے والے بچے کیلئے حکومت کاشاندار اقدام وہ بچہ کس لیے ریٹرھی لگاتا تھا ؟ جانتے ہیں کتنے بڑی رقم بطور امداد دی

کیلوں کی ریڑھی لٹوانے والے بچے کیلئے حکومت کاشاندار اقدام وہ بچہ کس لیے ریٹرھی لگاتا تھا ؟ جانتے ہیں کتنے بڑی رقم بطور امداد دی

شیخوپورہ (مانیٹرنگ ڈیسک) شیخوپورہ میں کیلے ی ریڑھی لٹوانے والے بچے کے لیے حکومت نے 50 ہزار روپے مالی امداد کا اعلان کردیا،اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ نے بھی 10 ہزار روپے امداد دی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مظاہرین کی جانب سے محنت کش بچے کی پھلوں کی ریڑھی لوٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔جس کے بعد حکومت نے اس پر نوٹس لیا تھا۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اس سارے معاملے کو بے حسی قرار دے دیاتھا۔وزیر اطلاعات و نشریات نے پنجاب حکومت سے درخواست کی تھی کہ اس بچے کو تلاش کریں اور نقصان کی مکمل تلافی کریں۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ پنجاب حکومت نے متاثرہ بچے کے لیے 50 ہزار امداد کا اعلان کیا ہے جو اس تک پہنچا دی گئی ہے جبکہ دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ نے بھی متاثرہ بچے کے گھر جا کر 10 ہزار روپے امداد دی۔اس موقع پر شیخوپورہ میں مظاہرین کی جانب سے کیلوں کی ریڑھی لٹوانے والے بچے کے والد نے کہا ہے کہ اس کا بیٹا پڑھائی کا خرچہ پورا کرنے کے لئے پھل فروخت کرتا تھا۔ریڑھی لٹوانے والے بچے محسن کے مطابق اس نے مظاہرین کی بہت منت سماجت کی مگر کیلے لوٹنے والوں کو ترس نہ آیا، بچے کا کہناہے کہ جب روتا ہوا گھر آیا تو باپ نے کہا اللہ اور دے گا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق بچے کے والد رمضان نے بتایا کہ ہم غریب لوگ ہیں ہمارے ساتھ بہت زیادتی کی گئی، بیٹا صبح بتی چوک گیا جہاں لوگوں نے کیلے چھین لئے۔رمضان کا کہنا تھا کہ مظاہرین کو کسی کیساتھ زیادتی نہیں کرنی چاہئے تھی آخر ہمارا کیا قصور تھا۔