پاکستان اور چین نے کتنے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر ڈالے بیجنگ سے بڑی خبر آگئی
بیجنگ(آئی این پی)پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تعاون کے 15 معاہدوں، مفاہمتی یادداشتوں پردستخط ہوگئے ، چین کی اکیڈمی آف سائنسز اور پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان اور چین کی سائنس اکیڈمی، اسلام آباد پولیس اور بیجنگ پولیس کے درمیان تعاون، زراعت اور اقتصادی و تکنیکی تعاون سے متعلق معاہدے شامل ہیں، وزیراعظم عمران خان نے چینی ہم منصب کو سی پیک سے متعلق اپنی ترجیحات،
حکومت کی معاشی اصلاحات اور ضروریات سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ملاقات میں پاک چین راہداری پر کام کی رفتار پر اظہار اطمینان کیا گیا ۔ پاک چین وزرائے اعظم نے مستقبل میں ترقی کیلئے سی پیک کی اہمیت اور افادیت پر اتفاق کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ خصوصی معاشی زونز اور صنعتی پارکس کے قیام سے پاکستان کی صنعتی ترقی میں تیزی سے اضافہ ہوگا،وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ چین کی مثالی ترقی دوسرے ممالک ایک کیلئے مثال ہے ۔وزیر اعظم عمران خان نے نئے پاکستان کے وژن سے متعلق چینی ہم منصب کو آگاہ کیا اور چین کے اندر کامیاب انسداد کرپشن اقدامات، غربت میں کمی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے چین کو جدت کی راہ پر گامزن کرنے پر چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ کو مبارکباد پیش کی۔ہفتہ کو وزیر اعظم عمران خان نے چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ملاقات کی۔وزیر اعظم عمران خان کی گریٹ ہال آمد پر چینی ہم منصب نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیر اعظم عمران خان کی آمد پرپروقار تقریب کا انعقاد بھی کیا گیاجس میں وزیر اعظم کو آمد پرگارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔دونوں وزرا ٔ اعظم کی ملاقات کے دوران چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے وزیر اعظم عمران خان کو انتخابات میں فتح حاصل کرنے اور وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے ملاقات میں پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور مستقبل میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مظبوط کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ کی جانب سے پر تپاک استقبال پر ان کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان اور چین کے مابین سٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط کرنے
کے منصوبے کی تائید کی۔دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور چین کے مابین بڑھتے کثیر الجہتی باہمی اشتراک پر مبنی تعلقات پر اظہار اطمینان کیا۔ ملاقات کے دوران اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کیلئے اقدامات کریں گے اور عملی تعاون بڑھانے کیلئے نئے مواقع تلاش کریں گے۔ پاک چین وزرائے اعظم کی ملاقات اور مذاکرات میں دوطرفہ معاشی، تجارتی اور اسٹرٹیجک تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے چینی ہم منصب کو سی پیک سے متعلق اپنی ترجیحات، حکومت کی معاشی اصلاحات اور ضروریات سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ملاقات میں پاک چین راہداری پر کام کی رفتار پر اظہار اطمینان کیا گیا ۔ پاک چین وزرائے اعظم نے مستقبل میں ترقی کیلئے سی پیک کی اہمیت اور افادیت پر اتفاق کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ خصوصی معاشی زونز اور صنعتی پارکس کے قیام سے پاکستان کی صنعتی ترقی میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔وزیر اعظم عمران خان نے نئے پاکستان کے وژن سے متعلق چینی ہم منصب کو آگاہ کیا اور چین کے اندر کامیاب انسداد کرپشن اقدامات، غربت میں کمی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے چین کو جدت کی راہ پر گامزن کرنے پر چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ کو مبارکباد پیش کی۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ گزشتہ 40سال کے دوران مثالی ترقی کے باعث چین معاشی اور اقتصادی طور پر مضبوط ہوا جس کے باعث چینی عوام کی زندگی بہتر ہوئی۔چین کی مثالی ترقی دوسرے ممالک ایک کیلئے مثال ہے۔دونوں رہنمائوں نے علاقائی اور عالمی معاملات پر ملکر کام کرنے پر اتفاقکرتے ہوئے کہا پاکستان اور چین اچھے ، برے وقت کے ساتھی ہیں۔ داخلی، علاقائی اور عالمی سطح پر تبدیلیوں نے پاکستان اور چین کے تعلقات کو کم ہونے نہیں دیا۔دونوں ممالک کے درمیان زراعت کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں معاونت، پاک چین اعلیٰ تعلیم،معاشی اور اقتصادی ترقی، وفاقی دارالحکومتوں کی پولیس اور صنعتی اداروں میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔وزیر اعظم عمران خان نے چینی ہم منصب کودورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ چینی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کو باقاعدہ طور پر سفارتی ذرائع سے حتمی شکل دی جائے گی جس کے بعد ان کے دورہ پاکستان کا اعلان کیا جائے گا