Monday September 15, 2025

اسحاق ڈار کے گھر سے کروڑوں روپے مالیت کی ایسی چیز غائب ہو گئی کہ نیب حرکت میں آگیا، کس سے مدد مانگ لی

اسحاق ڈار کے گھر سے کروڑوں روپے مالیت کی ایسی چیز غائب ہو گئی کہ نیب حرکت میں آگیا، کس سے مدد مانگ لی

لاہور(آئی این پی ) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر سے کروڑوں روپے مالیت کی 2 قیمتی گاڑیاں غائب ہونے کے بعد قومی احتساب بیورو ( نیب) لاہور نے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے گاڑیاں ڈھونڈنے کے لیے مدد مانگ لی۔نیب کی جانب سے ایکسائز ڈپارٹمنٹ کو بھجوائے گئے مراسلے کے مطابق گلبرگ تھری میں واقع اسحاق ڈار کی رہائشگاہ سے 2 قیمتی گاڑیاں مرسڈیز بینز اور لینڈ کروزر غائب ہیں۔مراسلے کے مطابق ایکسائز ڈیپارٹمنٹ گاڑیوں کی تلاش میں نیب کی معاونت کرے۔واضح رہے

کہ نیب کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کے پاس پاکستان میں 6 گاڑیاں ہیں جن میں لگژری گاڑیاں بھی شامل ہیں۔جس پر سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔تاہم 10 اکتوبر کو سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی نیب رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اسحاق ڈار کی گاڑیاں تحویل میں لینے کے لیے ان کی رہائش گاہ پر کارروائی کی گئی لیکن وہاں گاڑیاں نہیں تھیں جن کی تلاش جاری ہے جبکہ گھر کی ڈی وی آر بھی وصول کی جاچکی ہے۔