Thursday November 28, 2024

مولانا سمیع الحق کے بعد ایک اور انتہائی اہم شخصیت پر حملہ

مولانا سمیع الحق کے بعد ایک اور انتہائی اہم شخصیت پر حملہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سربراہ جے یو آئی (س) مولانا سمیع الحق کے بعد دفاع کونسل پاکستان کے ایک اور اہم رہنما پر حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق آج ایک ہی دن میں راولپنڈی شہر میں دفاع کونسل پاکستان کے دوسرے رہنما کو نشانہ بنایا گیا ہے۔اس مرتبہ نامعلوم افراد کی جانب سے دفاع کونسل پاکستان کے سرکردہ رہنما اور آئی ایس آئی کے سابق سربراہ حمید گل کے صاحبزادے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔عبد اللہ گل کو جڑواں شہر میں ہائی وے پر نشانہ بنایا گیا ہے۔نامعلوم افراد کی جانب سے عبداللہ گل کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔تاہم اس سارے واقعے میں عبداللہ گل محفوظ رہے ہیں۔

FOLLOW US