Monday September 15, 2025

عمران نیازی قوم کےلئے عذاب ، پی ٹی آئی وزرا کے بچے بے قابو خاتون ملکی سیاستدان نے دھماکے دار بیان جاری کر دیا

عمران نیازی قوم کےلئے عذاب ، پی ٹی آئی وزرا کے بچے بے قابو خاتون ملکی سیاستدان نے دھماکے دار بیان جاری کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کی سیکریٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی تبدیلی اور نیا پاکستان قوم کے لئے عذاب بن گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے وزرائ اور ان کے بچے بے قابو ہوگئے ہیں۔ اسلام آباد میں ایک وفاقی وزیر اور عمران نیازی کی اے ٹی ایم مشین اعظم سواتی کی طرف سے ایک غریب خاندان بچوں اور خواتین پر تشدد پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ کیا اس کو کہتے ہیں ریاست مدینہ؟ نفیسہ شاہ نے کہا کہ لاہور میں پی ٹی آئی کے وزیر کے بیٹے نے پولیس اہلکاروں کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا مگر وزیر کے بیٹے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ نیازی کے نیا پاکستان میں صرف اے ٹی ایم مشین کو اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ نیازی صاحب کی تحریک انصاف اسلام آباد کے مظلوم خاندان کو کیا انصاف فراہم کرتی ہے