Monday September 15, 2025

میں نہ سہی میڈا یار سہی ۔۔۔ سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر کس کو ٹکٹ مل گیا جان کر تحریک انصاف کے کارکن بھی چونک کر رہ گئے

میں نہ سہی میڈا یار سہی ۔۔۔ سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر کس کو ٹکٹ مل گیا جان کر تحریک انصاف کے کارکن بھی چونک کر رہ گئے

اسلام آباد( آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹر سعدیہ عباسی کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست کے لئے جہانگیرترین کی ہمشیرہ سیمی ایزدی کو ٹکٹ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب سے سینٹ کی خالی نشست کیلئے امیدوار کا اعلان کردیا ، سیمی ایزدی کو سینٹ نشست کیلئے تحریک انصاف کا ٹکٹ جاری کر دیا گیا ،ٹکٹ چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے جاری کیا گیا ،سیمی ایزدی سینیٹرسعدیہ عباسی کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی نشست پر انتخاب لڑیں گی۔واضح رہے کہ سیمی ایز دی جہانگیر ترین کی ہمشیرہ اورمیونسپل کارپوریشن بلدیہ اسلام آباد میں خصوصی نشستوں پر ممبر ہے