Monday September 15, 2025

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی پاکستا ن واپسی تحریک انصاف حکومت نے بہت بڑا اعلان کر ڈالا

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی پاکستا ن واپسی تحریک انصاف حکومت نے بہت بڑا اعلان کر ڈالا

اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی یقینی بنانے کیلئے تعاون اور اقدامات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کیلئے ہم اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں، ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ان کے خاندان کو درپیش مسائل اور پریشانی سے آگاہ ہیں۔ بدھ کو یہاںوفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ملاقات کی جس کے دوران ڈاکٹر عافیہ صدیقی

کی وطن واپسی کے حوالہ سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کیلئے ہم اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں، ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ان کے خاندان کو درپیش مسائل اور پریشانی سے آگاہ ہیں۔ انہوں نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی یقینی بنانے کیلئے تعاون اور اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔