Monday September 15, 2025

تحریک انصاف کی حکومت تین ماہ کے بعد ختم دھماکے دار خبر آگئی

تحریک انصاف کی حکومت تین ماہ کے بعد ختم دھماکے دار خبر آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم ایم اے کے صد اور سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کی موجودہ حکومت صرف تین ماہ کے بعد رخصت ہو جائے گی۔ اپنے ایک بیان میں انھوںنے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی ایسی نہیں کہ قوم اس کو برداشت کرے۔ اس لیے تحریک انصاف کی حکومت 3 ماہ بعد رخصت ہو جائے گی۔دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) موخر کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔ بدھ کو مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس

میں اے پی سی اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ٹی آو آرز طے کرنے پر مشاورت کی گئی۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پارٹی اجلاس میں تجویز دی گئی کہ اپوزیشن کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس بلالیں جس میں ٹی او آرز طے کرلیے جائیں، پارٹی قیادت کی موجودگی میں اے پی سی کانفرنس ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف سے پارٹی کی سطح پر رابطہ کررہے ہیں، پارٹی فیصلے سے متعلق (ن) لیگی قیادت کوآگاہ کردیا جائے گا، پارلیمان میں شہبازشریف،آصف زرداری اور بلاول بھٹو شامل ہیں