Monday September 15, 2025

پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری معیشت کی کشتی سنبھلنا شروع ہو گئی، ڈالر منہ کے بل نیچے جاگر ا نئی قیمت سن کر آپ بھی باغ باغ ہو جائیں گے

پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری معیشت کی کشتی سنبھلنا شروع ہو گئی، ڈالر منہ کے بل نیچے جاگر ا نئی قیمت سن کر آپ بھی باغ باغ ہو جائیں گے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانی معیشت کے حوالے سے اب ایک اچھی خبر آگئی ہے ڈالر کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جبکہ روپے کی قیمت استحکام کی جانب بڑھنا شروع ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو کاروباری روز کے اختتام پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 21 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر 21 پیسے سستا ہو کر 132 روپے 40 پیسے کی سطح پر آ گیا۔ ڈالر کی قدر میں کمی ایک جانب سرمایہ کاروں کیلئے حوصلہ افزا خبر ہے

تو دوسری جانب ادائیگیوں کا توازن پاکستانی معیشیت کے حق میں بہتر اور بیرونی قرضوں کا بوجھ کم ہو جائے گا۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں آنے والے دنوں میں مزید کمی واقع ہونے کا امکان ہے۔ ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہونے سے ناصرف بیرونی قرضوں کا بوجھ مزید کم ہوگا، بلکہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں بھی کمی آئے گی۔