Monday September 15, 2025

” ایسی تو کوئی آیت قرآن میں ہے ہی نہیں ” مولانا فضل الرحمان کے بھائی کے اعتراض پر علی محمد خان نے قرآن کریم کی آیت ڈھونڈنکالی تو مولانا کا کیا ردعمل تھا ..چونکا دینے والی خبر

” ایسی تو کوئی آیت قرآن میں ہے ہی نہیں ” مولانا فضل الرحمان کے بھائی کے اعتراض پر علی محمد خان نے قرآن کریم کی آیت ڈھونڈنکالی تو مولانا کا کیا ردعمل تھا ..چونکا دینے والی خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مولانا فضل الرحمان کے بھائی مولانا عطاالرحمان کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران اس وقت سبکی کا سامنا کرنا پڑگیا جبکہ تحریک انصاف کے رہنما اور حکومتی وزیر علی محمد خان نے ایک قرآنی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فتنہ پھیلانا قتل سے بھی بڑا جرم ہے ۔ علی محمد خان کی اس دعوے پر مولانا عطاالرحمان نے کہا کہ ایسی کوئی بھی آیت قرآن میں نہیں ہے۔ وہی بات کریں جو قرآن کریم میں موجود ہو ۔ علی محمد خان نے مولانا عطاالرحمان کی بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شاید آپ نے کچھ عرصے سے قرآن پڑھا ہی نہیں ہے۔ سورۃ البقرہ کی آیت نمبر 191کے الفاظ ہیںوالفتنۃ اشد من القتل ۔اس جواب پر مولانا لاجواب ہوگئے تاہم پروگرام کی اینکر عاصمہ شیرازی نے معاملہ ختم کر دیا ۔