Monday September 15, 2025

وزیراعظم نے عوام سے اپیل کر دی

وزیراعظم نے عوام سے اپیل کر دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی کیس کے فیصلے کے بعد اعلی عدلیہ اور عسکری قیادت کیخلاف استعمال کی گئی زبان قابل مذمت ہے، پاکستان مدینہ کی ریاست کے بعد دوسرا ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا، پاکستان کا آئین اور قانون قرآن کے تابع ہے، ججز نے اس قانون اور آئین کے تحت ہی فیصلہ دیا۔تفصیلات کے مطابق

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قوم سے خطاب کیا گیا ہے۔اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے آسیہ بی بی کیس فیصلے کے بعد اعلی عدلیہ اور عسکری قیادت کیخلاف استعمال کی جانے والی زبان کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایسے ملک یا حکومت نہیں چل سکتی۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان مدینہ کی ریاست کے بعد دوسرا ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا، پاکستان کا آئین اور قانون قرآن کے تابع ہے، ججز نے اس قانون اور آئین کے تحت ہی فیصلہ دیا۔ ججز اور آرمی چیف کو قتل کرنے کی دھمکیاں دینا اسلام نہیں ہے۔ وزیراعظم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے عناصر کی باتوں میں نہ آیا جائے۔ یہ اسلام کی خدمت کرنے کی بجائے اپنے ووٹ بنانے کی کوشش میں ہیں۔