وہ پاکستانی رکشہ ڈرائیور جو آصف زرداری سے بھی زیادہ امیر نکلا اکائونٹس سے کتنے ارب کی ٹرانزیکشن ہوئی ، جان کر آپ گنتی ہی بھول جائیں گے
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) محنت کشی کی زندگی گزارنے والے گمنام افراد کے اکائونٹ میں کروڑوں روپے کی رقو م کی موجودگی کے انکشافات کاسلسلہ تیز ہو گیا ہے۔ اس بار کراچی کے ایک رکشہ ڈرائیور کے نام پر بنائے گئے اکائونٹ سے اربوں روپے کی ٹرانزیکشن کے انکشافات ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کے رکشہ ڈرائیور کے
نام پر اربوں روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے۔زور طلب خان نامی رکشہ ڈرائیور کے شناختی کارڈ پر 5 اکاؤنٹ کھولے گئے۔جن میں ساڑھے 8 ارب روپے کی ٹرانزایکشن کا انکشاف ہوا ہے۔زور طلب خان کے نام پر کراچی اور بونیر میں اکاؤنٹ کھولے گئے۔یاد رہے کہ عدالت کی جانب سے تشکیل دی جانے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سندھ میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل کے تحت 50 سے زائد جعلی اکاؤنٹس کی تفتیش کر رہی ہے۔عدالت کی جانب سے تشکیل دی جانے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سندھ میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل کے تحت 50 سے زائد جعلی اکاؤنٹس کی تفتیش کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ اسی اسکینڈل میں اس سے قبل کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے رہائشی فالودے والے کے اکاؤنٹ میں بھی 2 ارب 25 کروڑروپے کی موجودگی کاانکشاف ہوا تھا۔ فالودے والے کا کہنا تھا کہ میں غریب آدمی ہوں ، ان پڑھ ہونے کی وجہ سے میں تو اُردو میں بھی دستخط نہیں کرسکتا تو انگریزی میں کیسے کروں گاجے آئی ٹی کی تفتیش میں لاڑکانہ کے ایک طالبعلم کے نام پر بھی بڑی تعمیراتی کمپنی کا اکاؤنٹ بھی سامنے آیا جس میں ڈیڑھ ارب روپے تک کی رقم سال 2013ء سے 2014ء کے درمیان نکالی گئی لیکن جس کے نام اکاونٹ تھا وہ بےخبرہی رہا۔ طالبعلم کے اہل خانہ نے کہا کہ ہمارے بیٹے کے پاس تو نوکری بھی نہیں ہے،بنک اکاؤنٹ میں موجود رقم کے حوالے سے ہمیں کچھ علم نہیں ہے