مجھے پہلے استعفے اور پھر پارٹی چھوڑنے کا کہا گیا تھا اسحاق ڈا ر کے نئے دعوے نے ہر طرف کھلبلی مچا دی
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ایک حالیہ بیان میں انکشاف کیا ہے کہ انھوںنے پاسپورٹ ختم ہونے پرحکومت برطانیہ سے سیاسی پناہ کی درخواست کی تھی۔ انھوںنے انکشاف کہ تحریک انصاف کے دھرنے کے دنوں میں مجھے استعفے اور 2018کے الیکشن کے دنوں میں پارٹی چھوڑنے کا کہا گیا تھا۔اپنے بیان میں انھوںنے انکشاف کیا کہ ہماری حکومت کااصل مسئلہ اس وقت شروع ہوا
جبکہ ڈان لیکس سامنے آئیں۔پرویز مشرف کے دور میں ریکارڈ کے بغیر ادائیگیاں کی گئیں جبکہ راحیل شریف مجھے بہترین وزیر خزانہ کہتے تھے ۔منگل کے روز نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا پاکستان ہم سب کا ملک ہے، ہمیشہ ملکی مفاد میں کام کیا ،نیب قانون میں خامیاں دور نہ کرنا سب سے بڑی غلطی تھی۔