Thursday November 28, 2024

کپتان کے شکایات سیل کا نتیجہ آنا شروع ہو گیا ! وزیر اعظم عمران خان کو پہلی شکایت کس کیخلاف مو صول ہو ئی ؟ جانئے

کپتان کے شکایات سیل کا نتیجہ آنا شروع ہو گیا ! وزیر اعظم عمران خان کو پہلی شکایت کس کیخلاف مو صول ہو ئی ؟ جانئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے شکایات سیل کھول کر بہت اچھا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آفس میں پہلے بھی شکایات سیل ہوتا تھا لیکن وہ اتنا فعال نہیں ہوتا تھا۔اصل بات تو یہ ہے کہ اس شکایات سیل کو فعال ہونا چاہئیے۔ایک بار سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے مجھ سے کچھ تجاویز

مانگی تو میں نے انہیں کچھ ایسی ہی تجویز پیش کی تھی کہ وہ لوگوں کے مسائل سنیں۔اس کے ساتھ ہی رؤف کلاسرا نے پہلی شکایات بتا دی اور کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو سب سے پہلے ایف آئی اے کے افسر کی طرف سے شکایت موصول ہوئی۔ایف آئی اے کے ایک اسٹنٹ ڈائریکٹر رضوان اسلم ہیں۔انہوں نے اپنے ہی ڈی جی بشیر میمن کے خلاف شکایت درج کی کہ انہوں نے مجھے 2017ء میں غیر قانونی طور معطل کیا۔میں کوئٹہ میں کرائم سیل کا ڈپٹی ڈائیریکٹر تھا۔حالانکہ میں نے پی ایس او کے ڈپو پر جا کر چھاپہ مارا تھا اور وہاں سے بہت کچھ ریکور کیا تھا۔اور اسی وجہ سے مجھے معطل کر دیا گیا تھا۔اس کے ساتھ ہی رضوان اسلم نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی کہ آپ اس متعلق تحقیقات کروائیں اور اگر غلطی ہو تو مجھے سزا دیں ورنہ مجھے انصاف فراہم کریں۔خیال رہے وزیراعظم نے پاکستان سٹیزن پورٹل کا افتتاح کیا۔انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سرکاری افسران، وزارتیں اور سیاستدان سب کا احتساب ہو گا۔ٹیزن پورٹل کے نظام سے سزا اور جزا میں آسانی ہوگی، سرمایہ کار بھی رکاوٹیں حکومت کو بتاسکے گا پرانے پاکستان میں غلامانہ

مائنڈ سیٹ تھا ، لوگ سرکاری دفاتر میں دھکے کھاتے تھے لیکن اب جہاں بھی پاکستانی بیٹھا ہے، اسکے پاس آواز ہے، ہمیں ایک خاص مدت میں انہیں جواب دینا ہوگا۔ یہ ایک تبدیلی ہوگی جس سے نیا پاکستان بنے گا، یہ تب ہوگا جب لوگ اپنی حکومت کو اون کریں گے۔

FOLLOW US