Wednesday January 22, 2025

عمران خان اس لئے پرویز مشرف کی طرح بول رہے ہیں کیونکہ۔۔۔ سینئر ملکی سیاستدان کا چونکا دینے والا بیان جاری

عمران خان اس لئے پرویز مشرف کی طرح بول رہے ہیں کیونکہ۔۔۔ سینئر ملکی سیاستدان کا چونکا دینے والا بیان جاری

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ہمایوں خان نے کہا ہے کہ عمران نیازی میں ڈکٹیٹر پرویز مشرف کی روح تحلیل ہوگئی ہے اس لئے پرویز مشرف کی طرح بول رہے ہیں ، نیازی صاحب کان کھول کر سن لیں اٹھارہویں ترمیم ختم نہیں ہوگی۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں ا انہوں نے کہا کہ نیازی شاہی کو یہ وہم ہے کہ وہ صدر آصف علی زرداری کو جھوٹے مقدموں اور میڈیا ٹرائل سے خوفزدہ کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے اٹھارہویں ترمیم کے ذریعے پختون عوام کو شناخت دی ہے۔ پختون عوام اپنی شناخت سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ ہمایوں خان نے کہا کہ وفاق کی طرح کے پی میں بھی نااہل اور نالائق حکومت مسلط کی گئی ہے۔ کے پی کی حکومت ڈوریاں ہلانے والے سیٹھ جہانگیر ترین ہیں۔

FOLLOW US