Wednesday January 22, 2025

پنجاب حکومت جانے کی باتیں درست نکلیں تحریک انصاف کے 25ارکان اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) سے رابطہ کر لیا پرویز الٰہی نے عمران خان کو اطلاع دے ڈالی

پنجاب حکومت جانے کی باتیں درست نکلیں تحریک انصاف کے 25ارکان اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) سے رابطہ کر لیا پرویز الٰہی نے عمران خان کو اطلاع دے ڈالی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کو وجود میں آئے ابھی تین ماہ بھی نہیں ہوئے کہ ارکان اسمبلی کے بغاوت کرنے اور اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) سے بیک ڈور رابطے کرنے کے انکشافات ہوگئے ہیں ۔ سینئر ملکی صحافی اخلاق باجوہ نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب اسمبلی سے تعلق رکھنے والے 25کے قریب ارکان اسمبلی سخت مایوس ہیں اور انھوںنے اپوزیشن جماعت سے بیک ڈور رابطے شروع کردیے ہیں۔ ان ارکان اسمبلی کا شکوہ ہے کہ انھیں ان کی بارہا

کوششوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں کامیابی نہیں ہو رہی۔سینئر صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ ابتدائی طور پر پانچ ارکان اسمبلی کسی اوپن فورم پر صوبائی حکومت کے خلاف اپنے تحفظات منظر عام پر لانے والے ہیں جبکہ بعدا زاں دیگر ارکان بھی ان کے ساتھ شامل ہو جائیں گے۔بتایا گیا ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے ان پانچ ناموں کی فہرست وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دی ہے۔

FOLLOW US