Wednesday January 22, 2025

اعظم سواتی کی وفاقی وزارت سے چھٹی اب تک کی سب سے دھماکے دار خبر آگئی

اعظم سواتی کی وفاقی وزارت سے چھٹی اب تک کی سب سے دھماکے دار خبر آگئی

اسلام آباد(آئی این پی ) باجوڑ سے تعلق رکھنے والے نیاز محمد کے بھائیوں نے وزیر اعظم سے اعظم سواتی کو وزارت کے منصب سے ہٹانے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ اگر عمران خان ہمیں انصاف دلانے میں ناکام ہوجاتے ہیں تو ہم ان کے گھر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے، وفاقی وزیر و سینیٹر اعظم خان سواتی نے ہمارے بھائی نیاز محمد پر جھوٹے

مقدمات درج کئے، اپنی حکومتی طاقت کے ناجائز استعمال سے اعظم سواتی نے ہمارے بھائی نیاز محمد، بھابھی، اور بھتیجی کو جیل کی سلاخوں کے اندر ڈالا، اعظم سواتی کے بندوں نے ہمارے بھائی کے گھر پر فائرنگ بھی کی، چھوٹے بچوں پر تشدد کیا۔ منگل کو نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران نیاز محمد کے بھائیوں سمیت سابق رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ ہارون رشید نے کہا کہ اعظم سواتی وفاقی وزیر و سینیٹر کی حیثیت اپنی طاقت کا ناجائز استعمال کررہے ہیں۔عمران خان فوری طورپر اعظم سواتی کو وزارت کے منصب سے ہٹائے۔ اس معاملے میں آئی جی اسلام آباد کو اس لئے ہٹایا گیا کہ اعظم سواتی نے آئی جی پر دباؤ ڈالتے ہوئے حکم دیا تھاکہ وہ متاثرہ خاندان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کریں۔ جس پر آئی جی پولیس اسلام آبادنے انکار کرتے ہوئے مقدمات درج نہیں کئے۔ اعظم سواتی نے حکومتی طاقت کا مظاہر ہ کرتے ہوئے آئی جی کو ٹرانسفر کیا۔ متاثرہ خاندان کے بھائیوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کا باجوڑ قوم کی طرف سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور کہا کہ چیف جسٹس نے مقدمے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس اسلام آبادکی ٹرانسفر منسوخ کردی۔ ایک سوال کے جواب میں نیاز محمد کے بھائیوں نے کہا کہ ہمار ا کسی کے ساتھ صلح نہیں ہوا ہے اور نہ ہوگاکہا کہ اگر عمران خان ہمیں انصاف دلانے میں ناکام ہوجاتے ہیں تو پوری باجوڑ قوم کے ساتھ عمران خان کے گھر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے

FOLLOW US