Saturday July 27, 2024

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے اہم راز فاش کرنے کی دھمکی دے دی

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے اہم راز فاش کرنے کی دھمکی دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق اپنے تازہ ترین ویڈیو پیغام میں فاروق ستار کا کہنا تھ اکہ گذشتہ 15 ماہ کے دوران فیصلوں میں آنے والی رکاوٹوں سے متعلق اہم تفصیلات بتاؤں گا جو میں نے آج تک نہیں بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنوں کا ایک اہم اجلاس آج 6

فروری کو کے ایم سی اسٹیڈیم پی آئی بی کالونی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ میں تمام کارکنان سے اپیل کروں گا کہ وہ اس میں ضرور شریک ہوں کیونکہ آج میں وہ بات بتانے جا رہا ہوں جو میں نے اس سے قبل نہیں بتائی۔ اور 15 مہینوں میں ہم کہاں ہہنچے ہیں یہ کسی سینیٹ کے الیکشن یا کسی ایک فرد کو ٹکٹ دینے یا نہ دینے کا مسئلہ نہیں ہے، بات کچھ اور ہے ، وہ باتیں جو میں پریس کانفرنس میں نہیں بتا سکا آج بتاؤں گا۔ کارکنان ضرور شریک ہوں اور اپنے بے مثال یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔ یاد رہے کہ گذشتہ رات ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور سینئیر رہنما عامر خان کے مابین سینیٹ کے الیکشن میں ٹکٹ سے متعلق معاملے پر تلخ کلامی ہوئی جس پر عامر خان نے فاروق ستار کو تھپڑ بھی رسید کیا۔اس حوالے سے آج فاروق ستار نے اہم اعلان کے لیے کارکنان کو طلب کر رکھا ہے۔

FOLLOW US