Thursday December 12, 2024

عمران کی اتنی شادیاں ہیں جن کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا، عمران خان کی شادی لاس اینجلس سے ڈی چوک تک پہنچی ہے،پیپلز پارٹی سکڑ کر موچی گیٹ تک رہ گئی ہے ، آصف زرداری سرے محل کا ایک حصہ بیچ کر حکومت گراسکتے ہیں

مسلم لیگ(ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی احتساب عدالت پیشی پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو عمران کی اتنی شادیاں ہیں جن کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا، عمران خان پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سکڑ کرموچی گیٹ تک رہ گئی ہے ، عمران خان کی شادی لاس اینجلس سے ڈی چوک تک پہنچی

ہے،عمران کی اتنی شادیاں ہیں جن کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا۔منگل کو احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن(ر)صفدر عمران خان کی شادیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شکر ہے کہ عمران خان نے دو ماہ بعد ریحام کے ساتھ شادی کا اعلان کردیا تھا ، عمران خان کی اتنی شادیاں ہیں جن کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے گزشتہ روز ہونے والے جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے کیپٹن (ر)صفدر نے کہا کہ بھٹو کی پارٹی سکڑ کر موچی گیٹ لاہور تک محدود ہوگئی ہے، موچی گیٹ میں ویسے ہی اتنے لوگ ہوتے ہیں جتنے پی پی کے جلسے میں تھے۔وفاقی حکومت گرائے جانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کیپٹن(ر)صفدر نے کہا کہ آصف زرداری کے پاس اتنے پیسے ہیں کہ وہ حکومت گراسکتے ہیں، وہ تو سرے محل کا ایک حصہ بیچ دیں تو بھی حکومت گراسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا قائد اعظم کے پاکستان کے وارث ہیں اس کے آئین اور عدالتی نظام کو بچانے نکلے ہیں سرینگر جا کر آزادی کی فتح کا جشن منانے کا اعلان کشمیری عوام کے لئے نواز شریف کا بڑا پیغام تھا نواز شریف کے جلسوں میں عوامی جذبے سے ثابت ہوا کہ لوگ پاکستان کو بچانا چاہتے ہیں۔

FOLLOW US