Tuesday January 21, 2025

دھماکہ خیز خوشخبری : عمران خان نے قلعہ فتح کر لیا ، پوری قوم کا دل خوش کر دینے والی بریکنگ نیوز آ گئی

دھماکہ خیز خوشخبری : عمران خان نے قلعہ فتح کر لیا ، پوری قوم کا دل خوش کر دینے والی بریکنگ نیوز آ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو سعودی عرب سے شرائط کے بغیر پیکیج ملا ہے، پاکستان کو مزید خوشخبریاں ملیں گی۔ پہلی بار حکومت عوام کو جواب دہ ہو گی۔ سب سے زیادہ سرکاری ملازمین کی رشوت لینے کی شکایات آتی ہیں۔ جنہیں کھانا پینا بند ہونے کا ڈر ہوگا وہ

عوام میں جاکر کہیں گے مجھے کیوں نکالا۔ اپوزیشن کے کیسز پرانے ہیں، ابھی تو کچھ کیا ہی نہیں‘ ایکشن پر کہیں گے جمہوریت خطرے میں پڑ گئی۔ پاکستان سٹیزن پورٹل سے عوام براہ راست شکایات اور تجاویز وزیر اعظم آفس بھجوا سکیں گے۔ اس سے اب پتہ لگے گا کہ کون سی وزارت کیا کام کر رہی ہے۔ شکایات کا ڈیٹا ہر ماہ شائع کیا جائے گا۔ شہریوں کو بتا دیا جائے گا کہ کتنے وقت میں ان کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔ یہ نظام چاروں چیف سیکرٹریز سے منسلک ہوگا۔ وزیراعظم سارے ملک کا جوابدہ ہوتا ہے لوگ پوچھتے ہیں کہاں ہے نیا پاکستان یہ ہے نیا پاکستان۔ انہوں نے کہا کہ پرانے پاکستان میں غلامانہ مائنڈ سیٹ تھا۔ پہلی مرتبہ سرکاری افسران، وزارتیں اور سیاستدان سب قابل احتساب ہوگئے ہیں، جہاں بھی پاکستانی بیٹھا ہے، اس کے پاس آواز ہے، ہمیں ایک خاص مدت میں انہیں جواب دینا ہوگا، سرکاری اداروں میں سب سے زیادہ رشوت کی شکایات ہوتی ہیں، اب ہمیں کہیں بھی بیٹھ کر پتا چل جائے گاکہ کہاں کیا ہورہا ہے؟ کون سی وزارت کام کررہی ہے۔ انہوں نے یہ بات اتوار کو پاکستان سٹیزن پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا ماضی میں عوام اور حکمرانوں کا مختلف تعلق تھا۔ ماضی میں عوام کو توقع نہیں تھی کہ حکومت ان کی خدمت کرے گی۔ ہم عوامی آراءسے اپنی پالیسی بنائیں گے۔ نظام کے تحت پاکستان کے کسی بھی حصے سے عام آدمی شکایا ت کر سکے گا۔ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں گورننس کا وہ معیار ہو جس کی سب تعریف کریں۔ و زیر اعظم عمرا ن خان نے کہا کہ سرکاری افسران پر دباﺅ ہو گا کہ ان کو اچھی کارکردگی پیش کرنی ہے۔ اس سسٹم سے میرٹ پر پروموشن ہوگی۔ اس سسٹم سے معلوم ہو گا کہ ملک کے کس حصے کے لوگ کیا چاہتے ہیں۔ اس نظام سے بیرون ملک پاکستانیوں کو آواز مل جائے گی۔ ہم اقدام کرنے والے ہیں ہمارے کچھ کرنے پر جمہوریت کو خطرے کی شکایت آنے والی ہے۔ آنے والے دنوں میں وزیر اعظم کو دنیا میں جاکر قرضے نہیں مانگنے پڑیں گے۔ پورٹل سسٹم میں پرائیویٹ اداروں کی بھی شکایت آسکتی ہیں۔ جو پاکستان کی سٹرٹیجک پوزیشن ہے وہ کسی کی نہیں ۔ پاکستان کو سرمایہ کاروں کی ضرورت ہے۔ یہاں لوگ بھی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے مسائل حل کرنا ضروری ہے۔ کرپشن واحد چیز ہے جو اس ملک کو تباہ کرسکتی ہے۔

FOLLOW US