ٹیکس چور کو پکڑوانے والوں کو رقم بطور انعام ملے گی ؟حکومت نے بڑا اعلان کر دیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے ٹیکس چوری پکڑنے میں تعاون پر اب معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس متعلق حکومت کو ملنے والی تجاویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔معلومات دینے والوں کے نام خفیہ رکھے جائیں گے۔متعلقہ اداروں سے ڈبل چیکنگ کروانے کی تجویز شامل ہے۔کسٹم میں ڈیوٹی اور ٹیکس چوری کی جھوٹی خبر اور معیار بھی ترتیب دیا جا رہا ہے۔سیلز ٹیکس میں سپلائے اور استعمال کے اعدادوشمار پر بھی ریکارڈ چیکنگ ہو گی۔ متعلقہ حکام سے سوالنامہ بھی تیار کیا جائے گا۔انکم ٹیکس میں چوری پکڑنے والوں کو زیادہ سے زیادہ معلومات دینی ہو گی اور اس میں معاونت کا معاوضہ بھی زیادہ دیا جائے گا۔این ٹی این نمبر،ترسیل رقوم،تاریخی ادائیگیب اور بینک کا نام معاون کو دینا ہو گا۔سسٹم کو کامیاب بنانے کے لیے ٹیکس ریوارڈ کے نظام میں تبدیلیاں متوقع ہیں۔خیال رہے اس سے
قبل وزیراعظم عمران خان نےکرپشن روکنے کے لیے شاندار اعلان کیا تھا۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن کی نشاندہی کرنے والے کو 20 سے 25 فیصد انعام ملے گا۔ عمران خان نے ایک مرتبہ پھرکرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے کرپشن کو ختم کرنے کے لیے اہم ترین اعلان کردیا ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کی نشاندہی کرنے والے کو 20 سے 25 فیصد انعام ملے گا۔انکا کہنا تھا کہ اب یہ سب نہیں چلے گا ،یا تو یہ کرپٹ لوگ بچیں گے یا پھر ملک بچے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جس شخص کے اربوں روپے باہر ہوں وہ کس طرح سے اس ملک کا وفادار ہو سکتا ہے۔عمران خان کے اس فیصلے کو بہت سراہا جارہا ہے۔تجزیہ کاروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کرپشن کی نشاندہی کرنے پر عمران خان نے جو اعلان کیا ہے وہ کافی سود مند ثابت ہو گا اوریوں لوگ کھل کر اس کے خلاف بات کریں گے اور اسکی نشاندہی کریں گے۔