Tuesday January 21, 2025

شہباز شریف کی چھٹی ! وزیراعظم نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کس کا ناتجویز کر دیا

شہباز شریف کی چھٹی ! وزیراعظم نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کس کا ناتجویز کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کیلئے فخرامام کا نام تجویز کردیا، پی اے سی کی چیئرمین شپ کیلئے کسی اور اپوزیشن رکن اسمبلی کوبھی نامزد کیا جا سکتا ہے، تاہم پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی نے اپوزیشن لیڈر کو چیئرمین پی اے سی بنانے کی مخالفت کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب سے متعلق آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب کا بیل آؤٹ کا پیکج بہترین پیکج ہے۔ پہلی بار پاکستان کو اربوں ڈالر کا غیرمشروط پیکج ملا ہے۔ وزیراعظم نے ملکی معاشی صورتحال پرحکومتی حکمت عملی پرارکان کواعتماد میں لیا۔وزیراعظم نے ارکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے حلقوں میں حکومتی مثبت پالیسیوں کو اجاگر کریں۔ملک کو بحران سے نکال کرترقی کی راہ پرڈالنے کیلئے سب کو کردارادا کرنا ہوگا۔ گزشتہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں نے ملک کو اس نہج پر پہنچایا۔ اجلاس میں پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کرنے واے ایم این ایزکی حاضری بھی لگائی گئی۔اجلاس میں ایم این ایز سے ان کے حلقے پوچھے گئے۔ اپوزیشن اتحاد اوراحتجاج سے متعلق پارٹی

لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا گیا۔پارلیمانی اجلاس میں اپوزیشن کے قومی اسمبلی میں احتجاج سے متعلق حکمت عملی پرغوربھی کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی ارکان سے پی اے سی کی چیئرمین شپ پر استفسار کیا۔ جس پر وزیراعظم نے شہباز شریف کے خلاف نیب کیسز کے باعث واضح مئوقف پیش کیا۔ ارکان نے اپنی رائے میں کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ایک متنازع شخصیت ہیں۔تاہم پارلیمانی پارٹی نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ شہباز شریف کونہ دینے کے وزیراعظم کے فیصلے کی توثیق کردی۔ دریں اثناں نیب ٹیم نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو براستہ موٹروے پارلیمنٹ ہاؤس میں پہنچا دیا۔ شہبازشریف قومی اسمبلی میں اپنے چیمبر میں پہنچ گئے۔ جہاں پر ن لیگی اور اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے ان سے ملاقات کی۔شہبازشریف نے قومی اسمبلی میں میڈیا کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ نیب والے مجھے لانا ہی نہیں چاہتے تھے، کبھی کہا گیا کہ جہاز نہیں ہے کبھی کوئی بہانہ کبھی کچھ کہا گیا۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ میرے خلاف اانتقامی کاروائی سے متعلق سب کومعلوم ہے۔ دوسری جانب ن لیگی ارکان نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو تاخیر سے ایوان میں لانے پر شدید احتجاج کیا اور نیب کے رویے کے خلاف ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت ایوان کے اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں شہباز شریف کے آنے پر کوئی اعتراض نہیں۔ اپوزیشن اور حکومت گاڑی کے دو پہیے ہیں۔ ن لیگ والوں کو دوبارہ ایوان میں آنا چاہیے۔

FOLLOW US