این آر او نواز شریف نہیں بلکہ کون مانگ رہا ہے ؟ شیخ رشید نے نیا نام سامنے رکھ دیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہبازشریف این آراو کی کوشش کررہے ہیں، نواز شریف ڈپریشن کا شکارہیں، مولانا فضل الرحمان اسلام کا نام لیتے ہیں اور ان کی نظراسلام آباد پر ہے۔ انہوں نے آج یہاں اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی نظراسلام آباد پر ہے جبکہ وہ نام اسلام کا لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف ڈپریشن کا شکارہیں۔ شہبازشریف این آراوکی سر توڑ کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک ٹی وی اٹرویو میں کہا کہ میری عمران خان سے پوری ہمدردی ہے ۔اس کوبرے حالات میں حکومت ملی ہے۔میں سچا آدمی ہوں ، 8 سال سے میں نے جھوٹ بولنا چھوڑ دیا ہے۔ میرا ریلوے میں نعرہ ہے آرام حرام ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب نے پاکستان کو3 فیصد انٹرسٹ ریٹ پر قرض
دیا ہے۔اس کے علاوہ سعودی عرب نے کوئی شرط عائد نہیں کی ہے۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو ایک پیج پر نہیں ہیں۔پیشگوئی کررہا ہوں کہ بلاول بھٹو اپنے والد آصف زرداری کی دسترس سے باہر نکل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے تواب حکمرانی میں آکر معلوم ہوا ہے کہ شہبازشریف نوازشریف سے بڑا چور ہے۔ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز، صاف پانی میں کرپشن کی۔مجھے اختیار مل جائے تومیں ان 40 کرپٹ لوگوں کو مینارپاکستان پر کھڑا کرکے گولی مار دوں ، مہنگے وکیلوں کے چکرسب رولے ختم ہوجائیں۔غریب جیل میں جاتا ہے تومرجاتا ہے۔ یہ پاکستان کا چور اورہمارا کرپٹ سیاستدان ہے جو جیلوں میں اولادیں بناتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے لوگ ابھی پہلی بار اقتدار میں آئے ہیں ،ان لوگوں نے 20سال جدوجہد کی ہے۔ سیاست میں بچے ہیں، پہلی بار اقتدار ملا ہے ہر کوئی چاہتا ہے مجھے یہ لگا دیا جائے وہ لگا دیا جائے۔ لیکن سیکھ جائیں گے۔عمران خان اتنا بیوروکریسی سے تنگ نہیں جتنا اپنوں سے تنگ ہے۔