سعودی قونصل خانے کی گاڑی کا چالان کرنے پر سب انسپکٹر کی موجیں لگ گئیں !!!آئی جی سندھ نے کتنے رقم انعام دینے کا اعلان کر دیا ؟
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی جی سندھ کا چالان ٹکٹ دینے پر سب انسپکٹر کے لیے 20ہزار انعام کا اعلان، سب انسپکٹر کو سودی قونصل خانے کی گاڑی کا چالان کرنے کی وجہ سے انعام دیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دوروز قبل کراچی کے ریڈزون میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے پر ٹریفک پولیس نے سعودی قونصل خانے کی گاڑی کا 500 روپے چالان کیا تھا۔آئی جی سندھ سید کلیم امام نے چالان ٹکٹ دینے پر سب انسپکٹر کے لیے 20ہزار انعام کا اعلان کر دیا ہے۔ آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے شاہراہ فیصل پر سعودی قونصل خانے کی گاڑی پر نمبر پلیٹ کی عدم تنصیب اور بغیر نمبرپلٹ کے گاڑی چلانے پر ٹریفک سب انسپکٹر نواز کی جانب سے چالان ٹکٹ دینے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری جیسے اقدامات کو یقینی بنانے پر ناصرف شاباش دی ہے بلکہ مذکورہ ٹریفک پولیس آفیسر کی کارکردگی کو
سراہتے ہوئے بیس ہزار روپے انعام بھی دینے کا اعلان کیا۔خیال رہے ٹر یفک پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی نمبر سی سی 5202 میں موجود سعودی سفارتکار نے پولیس افسر سے مختلف بااثر افراد سے فون کروائے مگر تمام کوششوں کے باوجود سعودی سفارت کار کے ڈرائیور کو 500 روپے کا جرمانہ ادا کرنا پڑا۔ ٹریفک پولیس ذرائع کے مطابق میٹروپول ٹریفک سیکشن کے افسر محمد نواز سیال نے بغیر نمبر پلیٹ ایک قیمتی گاڑی کو چیکنگ کے لئے روکا۔گاڑی کے آگے اور پیچھے نمبر پلیٹس موجود نہیں تھیں اور گاڑی کے ڈرائیور نے سیٹ بیلٹ بھی نہیں پہنی ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق استفسار پر ڈرائیور غلام مرتضی نے گاڑی کے اندر موجود نمبر پلیٹس پیش کیں اور نمبر پلیٹ نہ لگانے کا جواز سیکورٹی رسک قرار دیا۔ ٹریفک پولیس افسر نواز سیال نے تمام واقعات کی ویڈیو بھی بنائی ہے۔ اس دوران گاڑی میں موجود سعودی سفارتکار نے کئی بااثر افراد سے فون بھی کرائے مگرپولیس افسر سب انسپکٹر نواز سیال نے قانون کی بالادستی کو ترجیح دی اور ڈرائیور غلام مرتضی 500 روپے کا چالان کیا۔ جرمانے کی ادائیگی کے بعد سعودیسفارتخانے کی گاڑی روانہ ہوگئی۔