Friday October 11, 2024

زینب قتل کیس کا ملزم عمران 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

زینب قتل کیس کے ملزم عمران کو آج انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس کے ملزم عمران کو انسداد دہشتگردی میں جسٹس سجاد احمد کی عدالت میں سخت سکیورٹی میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم عمران زینب سمیت 7 بچیوں سے جنسی زیادتی اور قتل کیس میں ملوث ہے۔ فتیشی افسرکا

کہنا تھا کہ ملزم عمران بچوں کو چیز کے بہانے اغوا کرتا تھا۔ ملزم کا ڈی این اے سات دوسرے کیسز میں بھی ملا ہے۔ پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے جسے جزوی طور پر قبول کرتے ہوئے عدالت نے ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ملزم عمران کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایک روز قبل ہی اے ٹی سی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ یاد رہےکہ ملزم عمران زینب کا محلے دار تھا جس نے زینب سمیت 7 بچیوں سے جنسی زیادتی کرنے کے بعد انہیں قتل کرنے کا اعتراف کیا۔

FOLLOW US